ٹی ٹی پی یعنی تحریک طالبان پاکستان کی مذاکرات کی شرائط اور ان کا پس منظر سمجھنے سے پہلے ٹی ٹی پی کے سٹرکچر اور اس کی ہیئت کو سمجھنا پڑے گا۔
دراصل ٹی ٹی پی ایک مربوط نظریاتی یا انقلابی تنظیم نہیں بلکہ یہ مختلف جنگجوگروہوں اور دھڑوں کا پلیٹ فارم ہے۔ مختلف گروپ اپنی اپنی وجوہات کی بنا پر اس کا حصہ بنے۔ کسی کا مقصد حکومتی آپریشنز سے بچنا تھا، کوئی قبائلی علاقوں(وزیرستان ایجنسیوں، باجوڑ وغیرہ)میں پناہ لینا چاہتا تھا، کسی کو اپنی کارروائیوں کے لئے قبائلی خود کش درکار تھے تو بعض گروپ اپنے لئے محفوظ مستقر(پناہ گاہ) نہ ہونے کی وجہ سے ٹی ٹی پی کا حصہ بنے تاکہ ان کی سہولت کاری اور مقامی ٹھکانوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔
عامر خاکوانی کی مزید تخلیقات کا مطالعہ کریں:
حکومت، ٹی ٹی پی مذاکرات کی ان کہی کہانی (پہلا حصہ)
آڈیو ، ویڈیو لیکس کا طوفان کس سمت جائے گا؟