ایران دنیا میں دہشتگردوں کاسب سے بڑا اسپانسر ہے،امریکی صدرٹرمپ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران دنیا میں دہشتگردوں کاسب سے بڑا اسپانسر ہے،امریکی صدرٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران کو ایٹمی ملک بننے کی اجازت نہیں دے سکتے، ایران دنیا میں دہشت گردی کی اسپانسر کرنے والے ممالک میں سب سے آگے ہے ، سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد ایران کے مرکزی بینک پر پابندیاں عائد کی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران کو ایٹمی ملک بننے کی اجازت نہیں دے سکتے، ایران دنیا میں دہشت گردی کی اسپانسر کرنے والے ممالک میں سب سے آگے ہے ،  سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد ایران کے مرکزی بینک پر پابندیاں عائد کی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ  امریکا نے ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سےروکنے کے لئے معاہدہ توڑا، ایران کو دوسرے ملکوں کودھمکیاں دینا بند کرنا ہوں گی ،امریکا ایران کے ساتھ دوستی کرنے کے لیے تیارہے لیکن جب تک ایران رویہ نہیں بدلتا پابندیاں نہیں اٹھائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا معاشی عدم توازن سے نمٹنے کافیصلہ کرچکاہے، امریکی مفادات کے تحفظ  کے لیے کسی حد تک بھی جاﺅں گا،  کئی دہائیوں سے بعض ملکوں نے تجارت کا استحصال کر رکھا ہے، دوسری بڑی معیشت کو بعض ملکوں کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مریکی صدرنے کہا کہ 2001 میں چین کو عالمی تجارتی تنظیم (ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن ) میں شامل کیا گیا ،چین کے شامل ہونےسے امریکا کی بڑی انڈسٹریاں بند ہوگئیں، چین نے امریکی مفادات کونقصان پہنچایاہے ، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کو چینی اقدامات کو روکنا چاہیے،امید ہے کہ چین کے ساتھ ایسے معاہدے کرلیں گے جو دونوں ملکوں کے مفادات کے لیے اچھے ہوں، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین پر 500ارب ڈالرکے ٹیکسزعائد کیے ، امریکی عوام چین کے ساتھ برابری کے سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکوکے درمیاں ناپٹا کو نئے معاہدے سے تبدیل کیا جارہا ہے، برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے ساتھ ہم برطانیہ سے معاہدےکریں گے، معاہدے سے دونوں ممالک کوفائدہ ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا اپنے تمام اتحادیوں سےتوقع کرتا ہے کہ وہ باہمی معاہدوں میں اپنا پورا حصہ ڈالیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے پاس ترقی کے بے شمار مواقع ہیں، ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کےلیے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیار تلف کرنا ہوں گے، شمالی کوریا کے لیڈر کوبتایا کہ ان کے ملک میں بہت سے مواقع سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا ۔

تارکین وطن کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ آنیوالی ایک تہائی تارکین وطن خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنایا جاتاہے ۔بہت سے ملک غیر قانونی تارکین کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔این جی او ز کی بڑھتی ہوئی تعداد غیر قانونی امیگریشن کو بڑھا رہی ہے ۔پناہ گزینوں کے مسائل کی وجہ سے امریکہ کی معیشت متاثر ہوتی ہے ۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنے وفد کے ہمراہ شریک ہیں۔

Related Posts