کراچی میں رواں برس کی سب سے بڑی ڈکیتی، ملزمان 5 کروڑ سے زائد رقم لوٹ کر فرار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات رپورٹ ہوئی ہے جہاں نامعلوم ملزمان شہری سے 5 کروڑ 94 لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوگئے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بہادر آباد میں نامعلوم ملزمان نے بلڈر سے گاڑی سمیت 5 کروڑ 94 لاکھ روپے کی رقم چھین لی، واقعے کا مقدمہ بہادرآباد تھانے میں متاثرہ بلڈر راحیل کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ شب میں اپنے دفتر سے گاڑی میں رقم لے کر نکلا تھا کہ ناہید سپر سٹور کے قریب ایک کار میری گاڑی کے آگے آگئی، کار میں دو ملزمان موجود تھے جبکہ دو ملزمان الگ الگ موٹر سائیکل پر بھی سوار تھے، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر مجھے اور میرے ڈرائیور کو گاڑی سے اتارا اور رقم سمیت گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق صوبائی مشیر کے گھر سے بارہ کروڑ سے زائد کی رقم برآمد

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ جائے وقوعہ کے اطراف سے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔

Related Posts