سابق صوبائی مشیر کے گھر سے بارہ کروڑ سے زائد کی رقم برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اینٹی کرپشن پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے سابق مشیر زراعت عبد الحئی دستی کے گھر سے ساڑھے بارہ کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد کرلی۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ سابق مشیر زراعت حکومت پنجاب عبدالحئی دستی کے گھر پر ٹھیکوں کے کمیشن اور چودھری پرویزالہی اور مونس الہی سے وصول شدہ سیاسی رشوت کی ایک خطیر رقم موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حریم شاہ نے اپنی شرمناک ویڈیوز کی تصدیق کردی

اطلاع ملنے پر انہوں نے ایڈیشنل ڈی جی وقاص حسن کو کیس پر مامور کیا جنہوں نے مجاز عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر گھر کی تلاشی لی تو ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی صورت میں دو تجوریوں میں چھپایا گیا بھاری کالا دھن برآمد کر لیا جس کی مالیت ساڑھے بارہ کروڑ روپے سے زائد ہے۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم کو نوٹوں کو گننے میں کئی گھنٹے لگے۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ برآمد شدہ رقم  مختلف ترقیاتی منصوبوں میں حاصل کی گئی کمیشنوں اور مونس الہی اور پرویز الہی کی طرف سے عدم اعتماد کے دوران دی گئی رقم پر مشتمل ہے۔ کیس کی تفتیش جاری ہے اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں سرگرم ہیں۔

Related Posts