گھروں میں شہید کشمیریوں کو دفنانے کی بھی اجازت نہیں، عمران خان باہر نکلیں۔سراج الحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Senator-Siraj-ul-Haq
کشمیر کلمہ اور پاکستان کے ساتھ الحق کی جنگ کررہے ہیں، سراج الحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر پر مسلسل دو ماہ سے زائد کرفیو کے باعث متعدد کشمیری گھروں میں ہی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ان کو دفنانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کو اپنی  ائیر کنڈیشنڈ رہائش گاہ سے باہر نکلنا ہوگا۔

لاہور میں منعقدہ جماعت اسلامی کے کشمیر بچاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ روز سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستانی قوم جنگ اور جہاد سے گھبرانے والی قوم نہیں ہے اور ہم بھارت سے مقابلے کے لیے تیار ہیں، تاہم خود کو ٹیپو سلطان کہنے والے وزیر اعظم کو بھی چاہئے کہ باہر نکلیں۔ اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے الفاظ ان کا پیچھا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتاریوں کی صورت میں حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی، مولانا فضل الرحمان

سینیٹر سراج الحق نے کہا کسی کو یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ کشمیر کے عوام  صرف اپنے وطن کی آزادی چاہتے ہیں بلکہ مظلوم کشمیری سری نگر میں ہمارے وطن پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں جس کے دوران ان کے شہر ویران اور قبرستان آباد ہوچکے ہیں۔ اس مسئلے کا حل اگر جنگ نہیں ہے تو حکمراں سیاسی جماعت بتائے کہ آخر حل کیا ہے؟

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مؤقف کشمیر کاز پر روزِ اوّل سے واضح ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ جہاد فی سبیل اللہ کے علاوہ مسئلہ کشمیر کا کوئی اور حل ہے ہی نہیں لیکن ملک کا وزیر اعظم کہہ رہا ہے کہ جس نے لائن آف کنٹرول عبور کی وہ ملک کے ساتھ غداری ہوگی۔ جہاد کو غداری کا نام دینا کشمیر سے مخلص عوام کی نیتوں پر شک کرنا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق کہہ چکے ہیں کہ ملکی قرضے جی ڈی پی کے 80 فیصد تک پہنچ چکے ہیں جبکہ حکومتی اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں، وزرا کی تبدیلی کا فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ حکومت کو بھی خراب کارکردگی کا احساس ہے۔

لاہور کے علاقے منصورہ میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ  خراب کارکردگی پر وزرا کی تبدیلی کا فیصلہ درست سہی، لیکن جزوی تبدیلی سے کچھ نہیں ہوگا۔ اگر تمام خراب کارکردگی والے وزرا کو ہٹانا ہے تو 99 فیصد وزرا کی سیٹیں خالی ہوسکتی ہیں۔

 مزید پڑھیں: ملکی قرضے جی ڈی پی کے 80 فیصد تک پہنچ گئے اور اخراجات بڑھ رہے ہیں۔سراج الحق

Related Posts