نوجوانوں نے پارکور کی بے مثال صلاحیتوں سے سب کوحیران کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوجوانوں نے پارکور کی بے مثال صلاحیتوں سے سب کوحیران کردیا
نوجوانوں نے پارکور کی بے مثال صلاحیتوں سے سب کوحیران کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پارکور بین الاقوامی سطح مقبول ترین سرگرمی ہے، جس کو زیادہ تر فوجیوں کی ٹریننگ کے لئے کیا جاتا ہے، اس میں اپنے ٹارگٹ کو حاصل کرکے نوجوان خوشی محسوس کرتے ہیں۔

پارکور بغیر کسی ساز و سامان کے اور پیچیدہ ماحول میں ایک جگہ سے دوسرے مقام تک جانے کے لئے نقل و حرکت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، یہ سب انتہائی جلدی اور موثر طریقے سے ممکن بنایا جاتا ہے۔ فلموں میں بھی پارکور کا بہت بڑا کردار ہے۔ ہالی ووڈ فلموں میں ایکشن کی ترتیب میں اکثر پیشہ ورانہ پارکورز کی خدمات لی جاتی ہیں۔

پاکستان میں، اگرچہ بہت سے لوگ اس سرگرمی سے واقف نہیں ہیں، لیکن بہت سے نوجوان لڑکے ابھی بھی اس پر کافی محنت کررہے ہیں، ان میں سے کچھ کا تعلق کراچی سے ہے، جن کی مہارت دیکھنے کے قابل ہے۔

ان نوجوانوں کے پاس بے انتہا ٹیلنٹ موجود ہے، آپ یہ سب دیکھ کر یقینا متاثر ہوجائیں گے، یہ نوجوان لڑکے ثابت کرسکتے ہیں کہ جب پارکور کی بات آتی ہے تو، پاکستانی نوجوان مغربی دنیا میں بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے، ایک پارکور محمد الیان نے بتایا کہ پارکور میرا جنون ہے کیونکہ یہ میری جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے، جسمانی طور پر مشکل حالات میں ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل و حرکت بغیر کسی سپورٹ کے کرکے اطمینان ملتا ہے۔

محمد الیان کا کہنا تھا کہ میں نے پارکور سب سے پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دیکھنے کے بعد شروع کیا، گذشتہ 9 برسوں سے پارکور کررہا ہوں اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ حکومت کو چاہئے کہ اس جانب توجہ دے، تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل سکے۔

Related Posts