پاکستان کو طاقتور بنانے کیلئے نوجوان نسل کو ٹیکنالوجی کی طرف لانا ہوگا،فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کا فواد چوہدری کو دوبارہ وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا فواد چوہدری کو دوبارہ وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سائنس نے پوری دنیا کو بدل کے رکھ دیا ہے،ہمارے کئی مسائل حل ہوگئے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پہلے چیزیں چائنہ سے منگوائیں، اب اس قابل ہوگئے ہیں کہ پوری دنیا کو اپنی چیزیں ایکسپورٹ کر سکیں اور ان معاملات پر مزید تیزی سے کام جاری ہے۔

سائنس ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالاجی فواد چوہدری نے کہا کہ سائنس نے ہماری زندگیوں کو تبدیل کر کے رکھ دیاہے۔

پہلے ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے کے لیئے کافی تگ دودو کرنی پڑتی تھی اب یہ ہی سفر چند منٹوں میں طے ہوجاتا ہے۔سائنس کی بدولت دنیا سمٹ کر رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کورونا کی ویکسین کا اعلان ہوگیا ہے،یونیسکو،یو این اور بڑی تنظیمیں کورونا کی ویکسین کے حصول کے لیئے دنیا کے بڑے ممالک کی اجارہ داری روک سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو طاقتور بنانے کیلئے ہمارے بچوں کو ٹیکنالوجی کی طرف لانا ہوگا،پاکستان میں خواتین کو سب سے بہتر ماحول سائنس کے شعبے میں ملتا ہے۔

Related Posts