اقوام متحدہ کی اسرائیل سے غزہ میں قائم اپنی پناگاہوں پر بمباری نہ کرنے کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یو این آر ڈبلیو اے نے کہا ہے کہ غزہ میں تقریباً 74000 فلسطینی شہری بے گھر ہوئے اور ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 64 سکولوں اور سہولیات میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

ایک پریس ریلیز میں خبردار کیا گیا ہے کہ شدید گولہ باری اور فضائی حملے بشمول شہری علاقوں پر جاری رہنے کی وجہ سے یہ تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔

بھارتی پولیس نے بزرگ شہری کی لاش نہر میں بہادی، ویڈیو وائرل

ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والا اقوامِ متحدہ کا اسکول اتوار کو اسرائیلی فضائی حملے سے براہ راست متأثر ہوا۔

اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے وضاحت کی “اس اسکول کو شدید نقصان پہنچا ہے جو 225 سے زائد لوگوں کو پناہ دے رہا تھا۔ بے گھر ہونے والوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔”

پناہ گزین ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ اس کی “ٹیمیں خاندانوں کو پناہ گاہ اور صاف پانی فراہم کر رہی ہیں” اور یہ کہ “خاندانوں تک پہنچانے کے لیے ضروری سامان بشمول خوراک، حفظان صحت کی کٹس اور صفائی کا سامان تیار کیا جا رہا ہے۔”

ایجنسی نے ہر وقت بشمول لڑائی کے دوران شہریوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا اور “فوری طور پر جنگ بندی اور ہر جگہ تشدد کو روکنے کے مطالبات” کی حمایت کا اعلان کیا۔

ایجنسی نے زور دیا، “شہریوں کو ہر وقت بشمول لڑائی کے دوران تحفظ فراہم ملنا چاہیے۔ اسکولوں اور دیگر شہری بنیادی ڈھانچے بشمول بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والی جگہوں کو کبھی بھی حملے کی زد میں نہیں آنا چاہیے۔”

Related Posts