بھارتی پولیس نے بزرگ شہری کی لاش نہر میں بہادی، ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی پولیس نے بزرگ شہری کی لاش نہر میں بہادی،ویڈیو وائرل
بھارتی پولیس نے بزرگ شہری کی لاش نہر میں بہادی،ویڈیو وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی ریاست بہار کی پولیس کی جانب سے ٹریفک حادثے میں مرنے والے بزرگ شہری کی لاش کو نہر میں پھینک دیا گیا، موقع پر موجود لوگوں نے ویڈیو بنالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے، جبکہ مرتکب افراد کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہار میں تین پولیس اہلکار ایک لاش نہر میں پھینک رہے ہیں جبکہ راہ گیر پولیس اہلکاروں کو یہ سب کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

مذکورہ واقعے سے متعلق پولیس کے سینئر کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے لاش کے نچلے دھڑ کو نہر میں پھینک دیا تھا، ’ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک شخص کو بری طرح کُچل دیا تھا، جو مرچکا تھا۔

راکیش کمار نے کہا کہ جسم کے اوپر والے نصف حصے کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا تھا جبکہ نچلا حصہ بری طرح جھلس گیا تھا اس لیے انہوں نے اسے نہر میں پھینک دیا،لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

راکیش کمار کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ان تینوں پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے جن کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، یہ ایک بہت بڑی سنگین غلطی تھی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے نہر سے کچھ اعضا کو نکال لیا ہے، واضح رہے کہ مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Posts