سندھ حکومت نے دہرا نظام لگا کر کراچی کو سندھ سے الگ کر دیا، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلیم عادل شیخ نے سینئر نائب صدر تحریک انصاف سندھ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
حلیم عادل شیخ نے سینئر نائب صدر تحریک انصاف سندھ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

کراچی (این این آئی)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ایم اے جناح روڈ پر تاجروں کی علامتی بھوک ہڑتال میں اظہار یکجہتی کے طورپر شرکت کی۔پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجا اظہرسمیت دیگر رہنما ان کے ہمراہ موجود تھے۔

حلیم عادل شیخ نے کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنما رضوان عرفان، شرجیل گوپلانی، جمیل پراچہ، حکیم شاہ اور دیگر تاجر رہنماؤں سے ملاقات کرکے تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم سب کے سر شرم سے جھک جانے چاہئے،شہر قائد کی تاجر برادری آج روڈوں پر سراپا احتجاج ہے،صوبہ سندھ کا 90 فیصد روینیو کراچی کے تاجر دیتے ہیں،ملک چلانے والے لوگ آج زمین پر بیٹھے ہیں،یہ لوگ بھینس کے آگے بین بجا رہے ہیں۔

سندھ حکومت کالی بھینس بن چکی ہے، انہیں اس شہر سے صرف مال کھپے، شہر کراچی اور تاجروں سے سندھ حکومت کو کوئی ہمدردی نہیں ہے، یہاں کراچی میں 8 بجے کے بعد پولیس کشمیر کی طرح گھومتی ہے، تاجروں سے بھتہ وصول کیا جاتا ہے سندھ کی یہ نااہل پولیس ہے، ان کو صرف تاجروں کی دکانیں کھلی نظر آجاتی ہیں۔

کراچی بھر میں 363منشیات کے اڈے پولیس کی سرپرستی میں چل رہے ہیں،جن کے نام بھی میڈیا پر آچکے ہیں لیکن پولیس ان کو پکڑے کے بجائے تاجروں کو پکڑ لیتی ہے منشیات فروش ڈاکو آزاد گھوم رہے ہیں۔

سندھ حکومت کی غلط حکمت عملی سے دکان والے فاقہ کشی پر مجبور ہیں،سندھ حکومت والے ناشتہ بھی جعلی اکانٹس کے پئسوں سے کرتے ہیں،دہرا نظام اگر دیکھنا ہے تو کراچی میں دیکھیں،کراچی حیدرآباد کے لیے الگ نظام باقی دیگر شہروں کے لیے الگ نظام کراچی حیدرآباد میں ہفتے میں دو دن مارکیٹیں بند اور رات 8 بجے دکانیں بند کروا دی جاتی ہیں۔

سندھ کے باقی اضلاع میں ایسا نہیں ہورہا ہے، پی پی کی بھتہ خوری کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں،پیپلزپارٹی اس ملک کو کمزور اور توڑنے کی کوشش کررہی ہے،تحریک انصاف ہر فورم پر تاجروں کے ساتھ ہے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا تاجر جو بھی کہیں گے ہم ان کے ساتھ ہیں،مراد علی شاہ ایک ڈرامے باز وزیراعلی ہیں ان کو بلاول زرداری کے جلسوں میں کورونا نظر نہیں آتا،لیکن تاجروں میں سندھ حکومت کو کورونا نظر آتا ہے۔

کراچی کو پی پی نے دنیا کا دسواں گندہ شہر بنادیا ہے،رجیکٹڈ شخص کو ہمارے اوپر بٹھایا گیا ہے،پی پی کراچی دشمن،تجارت دشمن، پارٹی ہے،کراچی دشمن جماعت ملک دشمن جماعت ہے،اگر نوٹیفکیشن واپس نہیں ہوا تو وزیراعلی ہاس کا گھیراؤ کریں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے تین سال میں 1753کلومیٹر سڑکیں تعمیر کیں، مراد سعید

سب سے وی آئی پی یہ ٹیکس دینے والے تاجر ہیں،ہماری جماعت کا ایک نمائندہ ہر وقت یہاں موجود ہوگا۔ قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ بوکھ ہڑتالی کئمپ پر تاجروں کے ہمراہ نماز جمعہ بھی ادا کی۔

Related Posts