اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں 4کروڑ سے زائد اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری اتار چڑھا کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی،کے ایس ای100انڈیکس 47100پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد 46900پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا۔

تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 4کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 59.12فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔

ٹیلی کام،پیٹرولیم سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 47116پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا بعد ازا ں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس 46900پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا۔

پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 54.41پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس46903.06پوائنٹس سے بڑھ کر46957.47پوائنٹس ہو گیا اسی طرح45.09پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس18806.07پوائنٹس سے بڑھ کر18851.16پوائنٹس ہو گیا۔

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 46903.06پوائنٹس سے بڑھ کر46957.47پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 4کروڑ6لاکھ35ہزار839روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم82کھرب40ارب41کروڑ87لاکھ43ہزار383روپے سے بڑھ کر82کھرب40ارب82کروڑ51لاکھ1ہزار775روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو12اروپے مالیت کے46کروڑ49لاکھ78ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 16ارب روپے مالیت کے54کروڑ44لاکھ34ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر526کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے201کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،311میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے سروس فیبرک لمیٹڈ 8کروڑ35لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام5کروڑ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ3کروڑ79لاکھ،غنی گلوبل 2کروڑ93لاکھ،بائیکو پیٹرولیم 2کروڑ75لاکھ اور ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 2کروڑ66لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔