اسلام آباد تک لانگ مارچ ہوگا، مہنگائی کی اصل وجہ الیکشن کی چوری ہے، فضل الرحمن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد تک لانگ مارچ ہوگا، مہنگائی کی اصل وجہ الیکشن کی چوری ہے، فضل الرحمن
اسلام آباد تک لانگ مارچ ہوگا، مہنگائی کی اصل وجہ الیکشن کی چوری ہے، فضل الرحمن

کراچی: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں سے نجات کے لئے مہم آج شروع ہو گئی ہے اور اس مہم کا اختتام اسلام آباد تک لانگ مارچ میں ہو گا، مہنگائی کے ہاتھوں عام آدمی کی یہ حالت ہوچکی ہے کہ پارلیمنٹ لاجزکے سامنے لوگوں نے اپنے بچے برائے فروخت رکھے ہیں،جن کو عوامی مسائل کا ادراک ہی نہ ہو وہ کیا حکمرانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک اور عوام مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں،سیاستدان قوم کی امید ہیں،اگرآج ہم نے اپنا کردارادا نہ کیا توقوم معاف نہیں کریگی،پی ڈی ایم ملک کے بقاکی جنگ لڑرہی ہے اور یقیناً سرخرو ہو گی، جبکہ مقررین نے حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی اصل وجہ 2018 کے الیکشن کی چوری ہے۔

عوام مہنگائی بے روزگاری سے پریشان ہیں،وقت نے ثابت کردیا کہ موجودہ نظام کے تحت ملک نہیں چل سکتا،نیا نظام لانا ہوگا،تمام مسائل کا واحد حل فوری شفاف انتخابات ہیں،ادارے حقائق کو سمجھیں،حکمرانوں کو عوام کے مسائل ادراک نہیں ہے، قوم کی رسوائی کا سبب بننے والے حکمرانوں کو حکومت کا کوئی حق نہیں ہے۔

مہنگائی اور حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلے گی، اب جلسے بھی ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ریگل چوک کراچی میں مہنگائی اورمعاشی بدحالی کے خلاف پی ڈی ایم کے تحت احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مظاہرے سے،پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی،مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی،نیشنل پارٹی کے صدرڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،جے یوآئی کے سیکریٹری جنرل سینیٹرمولانا عبدالغفورحیدری، مولانا راشد محمود سومرو،جے یوپی کے سربراہ شاہ اویس نورانی دیگرنے بھی خطاب کیا۔

مظاہرے میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں کی قیادت میں کراچی بھرسے جلوسوں نے شرکت کی اورہوشربا مہنگائی معاشی بدحالی کے خلاف مارچ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اورحکومت کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جو ہوا میں اڑ کر اقتدار میں آئے انہیں عوام کے مسائل ادراک نہیں ہے۔

قوم کی رسوائی کا سبب بننے والے حکمرانوں کو حکومت کا کوئی حق نہیں ہے، حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی ریلی کراچی کے بعد کوئٹہ، لاہور، پشاور اور اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستان میں عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت آئے گی جو ان کے مسائل کو سمجھے گی،اگر ہم نے پاکستان کو موجودہ بحران سے نہیں نکالا اور ’ناپاک اور ناجائز‘ حکمران کو بحیرہ عرب میں غرق نہیں کیا تو پاکستان کی بقا کا سوال پیدا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جہاں اقتصادی بحران آئے ہیں وہاں انقلاب نے جنم لیا ہے، پاکستان، سعودی عرب، چین کے ہاتھوں 22 کروڑ عوام کی رسوائی ہورہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اقتدار میں موجودہ حکمرانوں کی طرف سے عوام کے سامنے ایک فرضی دنیا بنائی گئی، جو کچھ اقتدار سے پہلے کہا گیا اور آج کے ان کے کردار کو بھی سنیں، انہیں معلوم ہی نہیں ہے کہ ملک کسے چلاتے ہیں۔

پی ڈی ایم کا سفر آج کراچی سے شروع ہوا ہے، 17 کو کوئٹہ اور 20 کو پشاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ لاہور کے بعد اسلام آباد جائیں گے،قوم کو ناجائز حکمرانوں سینجات دلائیں گے،یہ حکومت چوری کے ووٹ سے آئی ہے یہ حکومت ناجائز اورنااہل حکومت ہے،حکومت کومزید وقت دینا ملک وقوم سے زیادتی ہوگی عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت آئیگی۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے ہاتھوں عوام نے بچے فروخت کرنا شروع کردیے ہیں،مہنگائی کے ہاتھوں عام آدمی کی یہ حالت ہوچکی ہے کہ پارلیمنٹ لاجزکے سامنے لوگوں نے اپنے بچے برائے فروخت رکھے ہیں،پارلیمنٹ لاجز کی سامنے لوگوں نے بچے برائے فروخت کے بورڈ لگارکھے ہیں۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کے جلسے موسمی بیماری ہے، جوسردیوں میں نکلتی ہے، مراد سعید

بچوں سمیت ماں باپ خودکشی کررہیہیں،ایک پولیس اہلکار افسر کیسامنے 50ہزار کیلئے بچہ دیرہاہے،موجودہ حالات میں ہر کاروباری شخص اور فرد مایوسی سے دوچار ہے، اس ملک اور حکومت سے مایوس ہورہا ہے، آج سیاسی قیادت نے اپنا کردار ادا نہیں کیا تو حالات بد سے بدتر ہوجائیں گیاورقوم ان سے مایوس ہوجائیگی۔

Related Posts