قومی کرکٹ ٹیم کل لاہور سے براستہ ابوظہبی انگلینڈ روانہ ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز خطرناک بیماری میں مبتلا
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز خطرناک بیماری میں مبتلا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم (کل)25 جون بروز جمعہ کوبذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ لاہور سے براستہ ابوظہبی انگلینڈ کے شہر برمنگھم روانہ ہوگی، جہاں سے وہ ڈربی پہنچے گی۔

ڈربی پہنچنے پر قومی اسکواڈ تین روز تک روم آئسولیشن میں رہے گا۔ روم آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد قومی اسکواڈ 28 جون بروز پیر کو ڈربی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کردے گا۔

اس دوران قومی اسکواڈ پچاس اوورز پر مشتمل 2 انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے گا۔ قومی اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا، جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

ڈربی میں قومی کرکٹ ٹیم کی مصروفیات کے مطابق پی سی بی پوڈکاسٹ کا 33واں ایڈیشن 26 جون کو جاری کیا جائے گا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اس ایڈیشن میں خصوصی شرکت کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق 27 جون بروز اتوار کو صبح 10 بجے (یوکے ٹائم) انگلینڈ میڈیا کیلئے مقررہ آرائیول پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

28 جون پیر کوصبح 10 بجے (انگلینڈ ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغازہوگیا پی سی بی اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزسمیت شاداب خان کاایک ویڈیو انٹرویوبھی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

29 جون منگل کوانگلینڈ کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغازہوگا،اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

ٹریننگ سیشن سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ایک کھلاڑی ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔30 جون بروز بدھ کوصبح 10 بجے (انگلینڈ ٹائم) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغاز ہوگا۔

اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔یکم جولائی بروز جمعرا ت کو صبح 11 بجے (انگلینڈ ٹائم) کے مطابق پچاس اوورز پر مشتمل پہلے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا آغاز ہوگا۔

مزید پڑھیں:پشاور زلمی کو فائنل سے پہلے بڑا جھٹکا، حیدر علی اور عمید آصف میچ سے باہر

پی سی بی اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزسمیت کسی کھلاڑی کا پوسٹ میچ ویڈیو انٹرویوبھی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

Related Posts