ایم کیو ایم (پاکستان) نے سندھ سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کا مطالبہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

MQM Pakistan
ایم کیو ایم (پاکستان) نے سندھ سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کا مطالبہ کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے صوبے بنا ئیں جا ئیں،بالخصوص صوبے سندھ میں ایک علیحدہ شہر ی سندھ علا قوں پر مشتمل صوبہ قائم کیا جا ئے اور 2017ء مر دم شما ری کو کا لعدم قرار دیا جائے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جدید دنیا سے تعاون حا صل کر کے شفاف مر دم شما ری کر ائی جا ئے۔ ایم کیو ایم کے 37ویں یوم تا سیس پر خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہما رے اجد اد نے ہمیں پو را پاکستان دیا تھا 23مارچ 1940ء خواب دیکھا اور 14اگست 1947ء کو خو اب کی تعبیر کی یہ ہما ری قیادت کے عزم ہو نے کا ثبو ت ہے۔

اگر بانیا ن پاکستان کووقت اور زند گی مہلت دیتی تو وہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنا کر دونو ں با زوں کو جوڑ دیتا لیکن ہمیں ذولفقار علی بھٹو نے آدھا پاکستان دیا، ہما رے اجداد نے ہمیں پو را پاکستان پو را دیا تھا اور اس کی حفاظت تعمیر وتر قی کی ذمہ داری بھی ہمیں سونپی تھی۔

جب ہم نے ہجرت کی تو اپنی علا قائی شناخت وہی چھو ڑ آئے تھے اور پاکستان پاکستانی بنا کر آئے تھے،ہما ری خو اہش اور ارادہ تھا کہ ہم یو م تا سیس 18ما رچ کو منائیں، ہمیں بتا یا گیا کے 18ما رچ کو شہر کے امن اور ملک کی سلا متی کو خطرہ ہے تو ہمیں اپنے شہر کا امن اور ملک کی سلا متی سب سے زیادہ عزیز ہے۔

اس لئے ہم نے تا ریخ تبد یل کر دی واضح رہے کہ تا ریخ تبد یل کر نے سے تحریک تبد یل نہیں ہو تی۔ ہم نے پہا ڑو ں پر چڑھ کر ہتھیا ر نہیں اٹھا ئیں ہما را قصور یہ ہے کہ ہم نے غریب متو سط طبقہ کے عوام کے حقوق کی با ت کی ہے، میں بتا دینا چاہتا ہو ں کہ ظلم کے دن ختم ہو نے کو ہیں۔

ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کنو ر نویدجمیل نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آج کا یہ مجمع ارادی پاکستانی ہے،ہما رے آباؤاجد اد جو پاکستان کی تحریک چلا رہے تھے اور اپنے ارادے سے اس صوبہ میں آئے اور یہا ں کے با شند ے بنے لیکن یہا ں کی حکو متو ں نے مہا جر وں کے ساتھ جو ذیادتیاں کی اس کا نتیجہ ہے کے ہم آج استحصال کا شکا ر ہیں۔

ڈپٹی کنو ینر ایم کیو ایم پاکستان وسیم اختر نے کہا کہ آ ج ہم نے کا رکنان عوام کے اتحا د سے تمام سازشوں کو نا کام بنایا،سینیٹرز کو ایو انو ں میں بھیجا اور یہ اتحا د بر قرار رہا ہم اپنے مسائل پر قابو پا لے گیں،ایم کیو ایم کو سازشوں نے الجھا کر رکھا لیکن اس کے باوجو د بلد یا ت کے 117نما ئند وں کو متحد رکھا اور آج ایم کیو ایم پاکستان کے پر چم تلے متحد ہیں۔

رکن رابطہ کمیٹی وسینیٹر فیصل سبز واری نے جلسہ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آج ایم کیو ایم وہ واحد جما عت ہے جہا ں پر عوام کی نما ئند گی عوام کر تے ہیں یہی وجہ ہے کے ایم کیو ایم پاکستان ایو انو ں میں ان کا رکنان کو بھیجا جو پر چم لگا تے رہے اور دریا ں بچھاتے رہے لیکن حقیقی جمہو ریت اس وقت تک نہیں آئی گی جب تک ایو انو ں میں مز دور کی نما ئند گی فلور مل ما فیا اورشوگر مل ما فیا کر تی رہے گی۔

ذولفقار علی بھٹو کے زمانے سے لیکر 2017ء تک ہمیں یعنی مہا جر وں کو کبھی درست نہیں گنا گیا،آج لو گ عدالتو ں میں پیٹیشنز لیکر جا رہے ہیں، مر دم شماری سے پہلے ہم نے اپنے خدشات کا اظہا ر کیا تھا ہم 2017ء میں عدالت گئے۔

Related Posts