پیپلز پارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے یوسف رضاگیلانی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی نے 30 ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی تھی۔جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پیپلزپارٹی کو 2 آزاد ممبران کی حمایت بھی مل گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 آزاد ممبران سینیٹ سینیٹر ہدایت اللہ اور سینیٹر ہلال الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں دستخط کر دیئے ہیں، جس کے بعد پیپلز پارٹی کو مجموعی طور پر 26 ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ 2مزید سینیٹرز بھی گیلانی کے لئے تحریری حمایت پر دستخط کردیں گے۔دوسری جانب حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کا سینیٹ میں فاروڈ بلاک بن گیا ہے جس میں سینیٹر دلاور خان، سینیٹر احمد، سینٹرکہدا بابر اور سینیٹر ثمینہ ممتاز شامل ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فاروڈ بلاک اپوزیشن لیڈر کے لیے یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں سامنے آسکتا ہے، یاد رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے پی ڈی ایم جماعتوں میں اختلافات دیکھنے کو مل رہے ہیں، ن لیگ اپنا اپوزیشن لانا چاہتی ہے، جبکہ پی پی گیلانی کو اپوزیشن لیڈر لانے کے لئے سرگرم ہے۔

مزید پڑھیں: نیب احتساب کا نہیں سیاست کا ادارہ ہے،شاہد خاقان عباسی