جامعہ اردو کےVC کی بیرون ملک رخصت پر وزیر تعلیم کا اظہار برہمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ اردو VC کی بیرون ملک رخصت پر وزیر تعلیم کا اظہار برہمی
جامعہ اردو VC کی بیرون ملک رخصت پر وزیر تعلیم کا اظہار برہمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جامعہ اردو کے مستقل وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر اطہر عطاء کی بیرون ملک رخصت پر وفاقی وزیر تعلیم نے سخت اظہار برہمی و ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے 16 جولائی تک رجوع بکاری کی ہدایت دے دی ہے اور اس دوران 7 جولائی سے 15 جولائی تک سینئر پروفیسر و رئیس کلیہ فنون ڈاکٹر ضیاء الدین نگران دفتر شیخ الجامعہ مقرر کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ اردو کے مستقل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر عطاء کی بیرون ملک رخصت کی درخواست وفاقی وزارت تعلیم کے ذریعے 20 جون کو صدر پاکستان کو لکھی گئی تھی جس میں یکم جولائی سے 20 جولائی تک کی بیرون ملک رخصت مانگی گئی تھی اور رخصت منظور ہوئے بغیر ہی وائس چانسلر نے 5 لاکھ 95 ہزار روپے کا الاؤنس بعوض یک طرفہ کرائے کے طور پر حاصل کئے اور کینیڈا چلے گئے تھے۔

7 جولائی کو وفاقی وزارت تعلیم کے جوائنٹ سیکرٹری راجا محمد اختر اقبال کی جانب سے وائس چانسلر جامعہ اردو کو لکھے گئے خط نمبر F.NO3-20/2021/IC-|| میں لکھا گیا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم اینڈ ٹریننگ نے بحیثیت پرو چانسلر نے وائس چانسلر کی رخصت پر اختیار کردہ طریقہ کار پر سخت ناراضگی و ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور ان کو ہدایت دی ہے کہ وہ دورہ کینیڈا منسوخ کریں کیونکہ جو طریقہ کار انہوں نے اپنایا ہے وہ کیبنٹ سے 20 اکتوبر 2018 میں بیرون ملک جانے کیلئے منظور شدہ طریقہ کار نہیں ہے۔

لیٹر میں مذید لکھا گیا ہے کہ پرو وائس چانسلر نے 11 روز کی بیرون ملک کیلئے رخصت منظور کی ہے جو 5 جولائی سے 15 جولائی تک کی ہے اس لیئے 16 جولائی کو ہر صورت رجوع بکار ہوں۔ لیٹر کے مطابق اس دوران روز مرہ کے امور کی انجام دہی کیلئے سینئر ڈین کو نگران دفتر شیخ الجامعہ کا چارج ڈاکٹر ضیاء الدین کو دیا گیا ہے۔ جس کیلئے قائم مقام رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی نے نوٹی فکیشن نمبر 2886/2022 جاری کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق نگراں دفتر شیخ الجامعہ 15 جولائی تک فرائض انجام دیں گے جس میں روز مرہ کے امور شامل ہونگے۔

واضح رہے کہ مستقل شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر اطہر عطاء نے جامعہ میں رجوع بکاری کے ایک ماہ 6 روز بعد 20 روز کی رخصت لیکر واپس کینیڈا روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔

مستقل شیخ الجامعہ نے وفاقی وزارت تعلیم کے ذریعے صدر پاکستان کے نام درخواست میں مذکورہ رخصت کی توجیہ پیش کی تھی کہ یہ رخصت بین الاقوامی 6 جامعات کی خواہش کے مطابق جامعہ اردو سے اشتراک کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔

جس پرسوشل میڈیا میں بحث بھی کی گئی تھی کہ آخر مستقل شیخ الجامعہ کو بین الاقوامی 6 جامعات نے کیسے اور کب خواہش بتائی کہ وہ پاکستان میں صرف جامعہ اردو میں ہی اشتراکی پروگرامات کی خواہشمند ہیں۔

Related Posts