سحر حیات کے کاشی سیلون پر ہراسانی کے الزامات کی حقیقت کیا نکلی ؟

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The harassment case of Sehar Hayat-Kashee’s salon

سحر حیات نامی ٹک ٹاکر کی جانب سے کاشی سیلون کی انتظامیہ پر ہراساں کرنے کے الزامات بے نقاب ہوگئے، حقیقت سامنے آگئی۔

ٹک ٹاکر سحر حیات نے دعویٰ کیا تھاکہ کاشی سیلون انتظامیہ کی جانب سے انہیں ہراساں کیا گیا تاہم دوسری جانب سیلون کے مالک نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی، ایسے میں سوال یہ ہے کہ اصل میں کیا ہوا تھا؟۔

سحر حیات کے الزامات
ٹک ٹاکرسحر حیات نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور کاشی پر الزام لگایا کہ سیلون کے دورے کے دوران نہ صرف ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی بلکہ انہیں ہراساں بھی کیا گیا۔

سحر حیات کے مطابق انہیں سیلون کی طرف سے متعدد بار مدعو کیا گیا لیکن جب وہ سیلون آئیں تو گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور کیا گیا اور پھر عملے کی طرف سے ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔

مزید پڑھیں:پاکستانی نژاد ویژول آرٹسٹ میشا جاپان والا کون ہیں؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیلون کے عملے نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی،سحر حیات نے اپنے فالووورز پر بھی زور دیا کہ وہ سیلون کا فوری طور پر بائیکاٹ کریں اور لاہور میں واقع کاشی سیلون کی خدمات حاصل نہ کریں۔

سحر حیات نے اپنی طرف سے فون کال کی ریکارڈنگ اور پیغامات شیئر بھی کیے۔

کہانی کا دوسرا رخ
کاشی سیلون کے مالکان نے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے سیلون کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی ہے جس میں سحرحیات کو آزادانہ گھومتے اور ویڈیوز بناتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد ٹک ٹاکرز کی طرف سے الزامات مشکوک ہوگئے ہیں۔

Related Posts