سیاحت کی ترقی کیلئے حکومت بہترین منصوبہ بندی سے کام کر رہی ہے،صدر آزاد کشمیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کی کہانی بہت تلخ اور مایوس کن ہے،صدر آزاد کشمیر
بھارت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کی کہانی بہت تلخ اور مایوس کن ہے،صدر آزاد کشمیر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:آزاد جموں کشمیر کے صدر سردارمسعود خان نے کہا ہے کہ راولاکوٹ کے نواحی علاقوں داتوٹ، پاچھیوٹ،بیروٹہ،تھوراڑ،اور کھیریاں کے بنیادی انفراسٹرکچر کو ترقی دے کر انہیں سیاحتی مقامات میں تبدیل کر کے عوام کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔

حکومت سیاحت کی ترقی اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ایک منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہی ہے اور اس مقصد کے لئے نجی شعبہ کی حوصلہ افرائی کے لئے بھی تیار ہے۔

صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی تعمیر، صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس میں کسی قسم کا تساہل نہیں بر تا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ اور اس کے نواح میں بھیڑی، ہورنہ میر ا اور بیروٹہ کے علاقے اپنی قدرتی خوبصورتی اور متعدل موسم کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں اور سیاحوں کی آمد سے یہاں نئی معاشی سرگرمیوں سے عوام کی اقتصادی صورتحال میں نمایاں تبدیلی آسکتی ہے۔

صدر آزادکشمیر نے کہا کہ وہ راولاکوٹ بالخصوص حلقہ پانچ کے عوامی مسائل سے پوری طرح با خبر ہیں اور ان کے مسائل کو متعلقہ حکومتی محکموں کی مدد سے حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے۔

راولاکوٹ کے عوامی وفد نے صدر ریاست کی توجہ بیروٹہ، داتوٹ روڈ کی پختگی و کشادگی، گورنمنٹ ہائی سکول ہورنہ میرا کی اپ گریڈیشن کرکے اسے انٹرمیڈیٹ کالج بنانے اور حلقے کے دیگر عوامی مسائل کی طرف توجہ مبذول کرائی۔

صدر ریاست نے عوامی وفد کو یقین دلایا کہ جن عوامی مسائل کی طرف توجہ دلائی گئی ہے ان کے حل کیلئے ترجیحی بنیاد پراقدمات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے بعد ذرائع نقل وحمل کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔

سڑکیں اور شاہرات علاقوں کو باہم جوڑ کر ترقی اور خوشحالی کے سفر کو آسان اور مختصر بناتی ہیں۔صدر آزادکشمیر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار عاشق کو عوامی بھلائی کے کاموں میں گہری دلچسپی لینے اور سردار عزیز اور سردار توصیف عزیز کی سماجی شعبہ میں خدمات کی تعریف کی۔

Related Posts