لاہور:حکومت کے تمام تر دعوئوں کے باوجود گراں فروشی کا سلسلہ نہ رک سکا ، اوپن مارکیٹ میں دکانداروں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی ۔
سرکاری نرخ نامے میں ٹماٹر نے ایک ہی روز میں 20روپے اضافے سے ڈبل سنچری کر لی تاہم اوپن مارکیٹ میں دکاندار رسد میں کمی کی وجہ سے 250سے 270روپے فی کلو تک فروخت کرتے رہے۔برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق آلو کچا چھلکا 50روپے ،آلو شوگر فری 38کی بجائے 40،آلو سٹور 28کی بجائے 30سے35،پیاز 75کی بجائے 80سے 90روپے، ٹماثر 200روپے کی بجائے250روپے،لہسن دیسی 238کی بجائے260سے270کلو فروخت ہوا۔
لہسن چائنہ 250کی بجائے290سے300،ادرک چائنہ سرکاری نرخ 320کی بجائے330سے400،بینگن32کی بجائے35سے40،کریلے54کی بجائے 60 ،پالک فارمی 23کی بجائے25،ٹینڈے دیسی54کی بجائے60سے65،پالک دیسی 28کی بجائے30سے 35،لیموں چائنہ44کی بجائے 50،میتھی42کی بجائے50روپے،لہسن ایرانی 212کی بجائے230سے240تک پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں :ملک بھر میں سبزیوں کی قیمت میں ہوش رُبا اضافہ، ٹماٹر عوام کی پہنچ سے دُور