وفاقی وزیر آئی ٹی نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش کی مخالفت کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے ملک میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش کی مخالفت کردی۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا تھا کہ کسی بھی سوشل میڈیا کا بلیک آؤٹ یا انٹرنیٹ کی بندش مسائل کا حل نہیں، انٹرنیٹ سروس کی بندش کے معاملے پر وزیراعظم سے بات ہوئی، منسٹری آف آئی ٹی ایسی کسی بھی پابندی کے خلاف ہے جس سے ترقی رکتی ہو۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے آزاد ادارے کے طور پر کام کرتا ہے، انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے اربوں کا نقصان ہوا، آئندہ بھرپور کوشش کروں گا کہ مستقبل قریب میں انٹرنیٹ سروس بند نہ ہو تاہم مخصوص علاقوں میں انٹرنیٹ بند کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں ٹویٹر، یوٹیوب، فیس بک سروسز بحال کردی گئیں: پی ٹی اے

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وی پی این مسئلے کا حل نہیں، ہمیں براڈ مائنڈ ہونا ہوگا، سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہوا، وکی پیڈیا ڈیڑھ ماہ بند ہوا تھا، ہم نے فوری اقدامات کئے اور بحال کرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش کسی صورت نہیں ہونی چاہیے، آئی ٹی انڈسٹری کو فیسلیٹیٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Related Posts