کراچی : گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔
فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 35 پیسےکم ہوگئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.52 روپے سے کم ہو کر 156.17 روپے اور قیمت فروخت 156.62 روپے سے کم ہو کر 156.27 روپے ہو گئی ۔
اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 60 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.40 روپے سے کم ہو کر 155.80 روپے اور قیمت فروخت 156.90 روپے سے کم ہو کر 156.30 روپے پر آ گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت کے دوران یورو کی قدر میں 50 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 171.50 روپے سے کم ہو کر 171 روپے اور قیمت فروخت 173.50 روپے سے کم ہو کر 173 روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قدر میں 3.50 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 192.50 روپے سے بڑھ کر 196روپے اور قیمت فروخت 194.50 روپے سے بڑھ کر 198 روپے پر جا پہنچی ۔
یومیہ بنیادوں پر ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو کی قدر 80 پیسے کم ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر میں 1 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔