اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے تیزی کا رجحان، 100انڈیکس 1400پوائنٹس بڑھ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1600 پوائنٹس کا اضافہ
ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1600 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1400 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے باعث انڈیکس  34 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا  جبکہ 217 ارب روپے کے ریکارڈ اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم 67 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بلندیوں کی جانب گامزن رہی 4ر وزہ تیزی میں انڈیکس1602.57 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم ایک روزہ مندی سے انڈیکس1 60.20 پوائنٹس لوز کر گیا مگر مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق تاجر برادری کی آرمی چیف اور وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد اعتماد کی فضاء قائم ہوئے معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کے نئے مجوزہ اقدامات اور تعمیراتی شعبے کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کئے جانے سے بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی سرگرمیوں کی بحالی کے نتیجے میں مارکیٹ میں تیزی کے اثرات دیکھے گئے تاہم ایک روزہ مندی کی وجوہات ایف اے ٹی ایف اجلاس اور مولانا فضل الرحمن کا اعلان کردہ دھرنے پر سرمایہ کاروں کیے تحفظات بتائے جاتے ہیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق  گذشتہ ہفتے کے ایس ای  100 انڈیکس میں 1442.37 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 33033.32 پوائنٹس سے بڑھ کر34475.69 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح744.36 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30 انڈیکس  15493.02 پوائنٹس سے بڑھ کر16237.38 پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 23972.47 پوائنٹس سے بڑھ کر24794.59 پوائنٹس ہو گیا ۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں   2کھرب17 ارب   14کروڑ74 لاکھ37 ہزار229 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم  65کھرب53 ارب   98کروڑ69 لاکھ95 ہزار753 روپے سے بڑھ کر67 کھرب71 ارب 13 کروڑ44 لاکھ 32ہزار982 روپے ہو گیا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس  34690.76پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے سبب انڈیکس ایک موقع پر32948.29 پوائنٹس کی کم سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ10اب روپے مالیت کے39کروڑ21لاکھ57ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 6ارب روپے مالیت کے 23کروڑ76لاکھ76ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور  پر1992 کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے1138کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،760میں کمی اور94کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،کے الیکٹر ک لمیٹڈ ،لوٹے کیمیکل ، پاک انٹر نیشنل بلک ،دوست اسٹیل لمیٹڈ ، ورلڈ کال ٹیلی کام ، میپل لیف ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ، سمٹ بینک ،پاک الیکٹرون ، فوجی سیمنٹ ،اینگرو پولیمر ، دیوان سیمنٹ ،پی آئی اے ،انٹر نیشنل اسٹیل لمیٹڈ اورنیمائر ریسائنس سر فہرست رہے ۔

Related Posts