خواجہ سراؤں کو ذبح کرنے والا خطرناک گینگ پکڑا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

کے پی کے پولیس نے 2 خواجہ سراؤں کو سفاکی سے ذبح کرنے کے حالیہ واقعے میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ گرفتاری ایک منظم کارروائی کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے، جس کے دوران ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کیے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق جرائم کی ایک منظم گروہ سے ہے، جو خواجہ سراؤں کو نشانہ بناتا تھا۔ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کاٹلنگ سے ہے اور انہوں نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ مردان کے تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا تھا، جہاں ایک کوارٹر کے اندر رات کی تاریکی میں گھس کر سفاک ملزمان نے 2 خواجہ سراؤں کو نہایت بے دردی سے ذبح کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Related Posts