شاہ رخ خان نے بیٹے کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا۔ کتنی حقیقت، کتنا افسانہ؟

مقبول خبریں

کالمز

friend

دوست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ہنگامہ

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آریان خان کی مکہ اور مدینہ سے عمرہ ادائی کی وائرل تصاویر نے تہلکہ مچادیا۔

 شاہ رخ خان کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے انہوں نے30  سال پر محیط اداکاری کے کیریئر کے دوران بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں، وہ نہ صرف ایک نیشنل آئیکون بلکہ دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کے ساتھ ایک بین الاقوامی سپر اسٹار کی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔

ٹریلر جاری، نیٹ فلکس پر دی نائٹ ایجنٹ کا سیزن ٹو بس آیا چاہتا ہے

اپنی اداکاری کیساتھ ان کا آئیکونک پوز بھی مداحوں میں خاصا مقبول ہے جبکہ اب وہ اپنے اس ٹیلنٹ کو نئی نسل میں منتقل کرچکے ہیں کیونکہ سہانا خان اور آریان خان بھی اب اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے میدان میں جلوے بکھیرنے کو تیار ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر کنگ خان کی انکے بیٹے آریان خان کیساتھ تصاویر وائرل ہوئیں جس میں انہیں حالت احرام میں خانہ کعبہ میں موجود دیکھا گیا۔

آریان خان آرنی فین پیچ کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں شاہ رخ خان اور آریان خان مخلتف لباس میں کبھی خانہ کعبہ کے صحن میں نظر آرہے ہیں تو کبھی مدینہ کے روح پرور مناظر  میں باپ اور بیٹے کی جوڑی مرکز نگاہ بن رہی ہے۔

ان تصاویر کے وائرل ہوتے ہیں کئی سوشل میڈیا صارفین نے اِن تصاویر پر یقین کرلیا لیکن درحقیقت یہ تصاویر اصل نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا کمال ہے۔

کنگ خان اور آریان خان کو اے آئی کے ذریعے سعودی عرب کے مقدس مقام کی زیارت کروانے کی فیک تصاویر پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا بھی اظہار کیا اور اے آئی کے غلط استعمال پر تشویش بھی ظاہر کیا۔

جبکہ فین پیچ کی جانب سے کیپشن میں یہ واضح طور پر لکھا گیا تھا کہ’میں نے یہ تصاویر کسی خاص ارادے سے نہیں بنائیں۔لہٰذا، میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ ان تصاویر کو کسی اور انداز میں نہ لیں۔’

اس کیپشن سے یہ بات صاف واضح ہے کہ اس تصاویر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے ان تصاویر کو ایڈٹ کیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل سعودی عرب کے فٹ بال کلب سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی تصاویر بھی منظر عام پر آئی تھیں جس میں انہیں عمرہ ادا کرتے دکھایا گیا تھا۔

Related Posts