پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔
صحافیوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جاری مقدمے کی سماعت کے موقع پر پیشی کے دوران سوالات کیے۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ تسلیم کر رہے ہیں کہ حکومت نے معیشت کو استحکام دیا ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے تسلیم کیا کہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ تسلیم کررہے ہیں حکومت نے معیشت کو استحکام دیا ہے، اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ معیشت مستحکم ہونے سے دیوالیہ ہونے سے بچ گئی ہے لیکن ترقی نہیں ہوئی۔
دریں اثنا، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں ۔