نئی دہلی :بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دل کے مرض میں مبتلا 14 سالہ لڑکی کی مدد کی یقین دہانی کروادی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیٹو نامی ایک خیراتی ادارے نے ثانیہ مرزا کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ 14 سالہ لڑکی سعیدہ جو دل کے مرض میں مبتلا ہے وہ اْن کی مداح ہیں۔
کیٹو نامی اس اکاؤنٹ نے ثانیہ مرزا سے سعیدہ کے لیے مدد کی اپیل کی۔ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ سیدہ کے والد درگاہ میں پھول بیچتے ہیں اور وہیں رات بھر اپنی بیٹی کی صحت کے لیے دعا کرتے ہیں۔
Rasheed is a flower seller at the Dargah. Every day he prays all night at the Dargah for the wellbeing of his daughter.
Rasheed’s 14-YO daughter Sayeeda, a big fan of @MirzaSania is suffering from a serious heart disease. Please help save her.https://t.co/7FJDeT7fi1
— Ketto (@ketto) October 19, 2019