وزیر خوراک مچھر کے وار سے نہ بچ سکے‘ ہری رام کشوری لال ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Minister of Sindh for Minorities Affairs, Social Welfare, and Prisons
وزیر خوراک مچھر کے وار سے نہ بچ سکے‘ ہری رام کشوری لال ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :صوبائی وزیر خوراک ہری رام کشوری لال بھی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔ان کے خون کے نمونے ٹیسٹ کروانے کے بعد ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

کراچی سمیت ملک بھر میں ڈینگی کے شکار مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے جبکہ اس مرض میں مبتلا 250 سے زائد افراد کی موت واقع ہو چکی ہیں۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار ہے، جبکہ 44 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔کراچی میں ڈینگی کے وائرس سے متاثرہ نارتھ کراچی کی رہائشی 20 سالہ لڑکی گذشتہ روزانتقال کر گئی۔ جس کے بعد کراچی میں رواں سال ڈینگی سے ہلاک افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق انتقال کر جانے والی لڑکی کو گزشتہ ہفتے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی سے متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Related Posts