نقل کی روک تھام کیلئے اساتذہ، بورڈ انتظامیہ اور میڈیا کو کردار ادا کرنا ہوگا، سپلا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نقل کی روک تھام کیلئے اساتذہ، بورڈ انتظامیہ اور میڈیا کو کردار ادا کرنا ہوگا، سپلا
نقل کی روک تھام کیلئے اساتذہ، بورڈ انتظامیہ اور میڈیا کو کردار ادا کرنا ہوگا، سپلا

کراچی: سندھ پروفیسر ز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے رہنماؤں نے انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے انتظامات کے سلسلے میں چیئرمین انٹر میڈیٹ بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سپلا کی جانب سے پروفیسر کریم ناریجو، پروفیسر منور عباس، پروفیسر عبد المنان بروہی، پروفیسر الطاف میمن، پروفیسر نازیہ سولنگی، پروفیسرلیاقت بھٹو، پروفیسر الطاف کھوڑو، پروفیسرسعید فاطمہ، پروفیسرآصف منیر، پروفیسر عدیل معراج، پروفیسر حسن میر بحر، پروفیسرعبدالمجید ٹانوری، و دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد اپنے مشترکہ بیان میں سپلا کے رہنماؤں نے کہا کہ کرونا کی صورتحال میں ملک کے ہونہاروں کی خاطر انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا انعقاد ایک غیر معمولی قدم ہے اور صورتحال سے نمٹنے اور انٹر کے امتحانات شفاف انداز سے منعقد کر نے کے لیے تمام کالج اساتذہ تیار ہیں۔

سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعیدالدین نقل کی روک تھام، شفاف اور پر سکون ماحول میں امتحانات کے انعقاد اوروقت سے پہلے پرچوں کے آؤٹ ہونے کی روک تھام کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابلِ تعریف ہیں۔

کراچی میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ چیرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے امتحانات سے قبل کراچی کے تمام کالج پرنسپلز، سپلا سمیت مختلف اساتذہ تنظیموں، سی سی او صاحبان، وجیلنس افسران سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کیں جو کہ قابلِ تحسین عمل ہے۔

سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ نقل کی روک تھام اور وقت سے پہلے پیپر آؤٹ ہونے کو اساتذہ، بورڈ انتظامیہ اور میڈیا مل کر روکیں گے کیوں کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

سپلا کے رہنماؤں نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ نقل اور وقت سے پہلے پیپر آؤٹ ہونے کی روک تھام کے لیے تمام امتحانی مراکز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی کا نفاذ کیا جائے تاکہ امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Related Posts