اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجودمسئلہ کشمیر حل نہ ہوسکا،ترک صدر

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجودمسئلہ کشمیر حل نہ ہوسکا،ترک صدر
ترک صدر رجب طیب اردوان کامقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جبری پابندیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پررد عمل دیتے ہوئے کہناتھا کہ اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرار دادوں کے باوجود 72 سال سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کامقبوضہ کشمیر میں  بھارت کی جبری پابندیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پررد عمل دیتے ہوئے کہناتھا کہ اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرار دادوں کے باوجود 72 سال سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکا ہے۔

نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 50 دنوں سے 80 لاکھ کشمیری محصور ہیں وہ باہر نہیں آسکتے کیوں کہ مقبوضہ وادی  میں کرفیو نافذ ہے ، انہوں نے کہا کہ  جنوبی ایشیا میں امن کے لیے  پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کا حل اعتماد اور برابری کی بنیاد پر ہونے والے مذاکرات سے کرنا چاہیے۔

ترک صدر نے  فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے ثبوت نقشےکی صورت میں پیش  کیے ،ان کا کہنا تھا کہ  اسرائیل مسلسل فلسطین کی زمین پر ر قبضہ کررہا ہے، اسرائیلی زمین بڑھتی جارہی ہے اور فلسطین کا رقبہ کم ہوتا جارہا ہے، ا سرائیلی سرحدوں کی تعین کیوں نہیں کیا جارہا؟

علاو ہ ازیں امریکا میں مسلم کمیونٹی اور ترک شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اروان کا کہنا تھا کشمیر کا درد ہمارے وجود کا درد ہے، اگر اس معاملے پر سب خاموش بھی ہوگئے تب بھی ترکی ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا، ظلم کے مقابلے میں خاموش رہنا والا بے زبان شیطان کی طرح ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آج ترکی سب سے زیادہ مظلوموں کی مدد کرنے والا ملک کہلاتا ہے۔رجب طیب کا کہنا تھاکہ ہمارے اور ملک کے دروازے ہر مظلوم کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیو یارک میں وزیر اعظم عمران خان کی ترک صدر طیب ایردوآن سے ملاقات ، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

واضح رہے کہ  وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی تھی جس کے دوران مسئلہ کشمیر سمیت خطے کی مجموعی صورتحال اور پاک ترکی تعلقات سمیت اہم بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔

Related Posts