لیونل میسی نے چھٹی مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی کااعزازاپنے نام کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیونل میسی نے چھٹی مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی کااعزازاپنے نام کرلیا
ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے چھٹی بار بیسٹ فیفا فٹ بال پلیئر کا ایوارڈ جیت لیا، ایوارڈ کی تقریب اٹلی میں ہوئی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے چھٹی بار بیسٹ فیفا فٹ بال پلیئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا، ایوارڈ کی تقریب اٹلی میں ہوئی۔

 فیفا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد میسی دنیائے فٹبال کے پہلے کھلاڑی بن گئےجنہوں نے یہ اعزاز 6 مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔ اٹلی کے شہر میلان میں ہونے والی فیفا ایوارڈ ز کی سالانہ تقریب میں لیونل میسی کو اعزاز سے نوازا گیاجبکہ ان کے حریف کرسٹیانو رونالڈو  کو بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا  تاہم انہوں نے تقریب میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔

میسی نے گزشتہ سیزن میں اسپین کی فٹ بال لیگ لا لیگا کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھااور 58 گیمز میں 54 گول داغ کر یورپین گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیتا تھا، انہوں نے ایف سی بارسلونا کے لیے 8 لالیگا، 4 یو ای ایف اے، 4 کوپا ڈیل رے اور 6 اسپینش سپر کپ ٹرافیز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ میسی نے فیفا کا بہترین ایوارڈ حاصل کیا ہے جسے 2016 میں قائم کیا گیا تھا۔

رونالڈو نے اس سے قبل 2016 اور 2017 میں یہ ایوارڈ جیتا تھا جبکہ کروشیا لوکا موڈرچ نے گزشتہ سال رونالڈو اور میسی، دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

Related Posts