سری لنکن ٹیم کی آمد سے عالمی کرکٹ کے دروازے کھلیں گے،چیئرمین پی سی بی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری لنکن ٹیم کی آمد سے عالمی کرکٹ کے دروازے کھلیں گے،چیئرمین پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، تیرہ سال بعد ٹیسٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے بین الاقوامی کرکٹ کے راستے کھلیں گے، سری لنکا کی آمد سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، 13 سال بعد ٹیسٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے بین الاقوامی کرکٹ کے راستے کھلیں گے، سری لنکا کی آمد سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں پاک سری لنکا سیریز کے لوگو کی رونمائی تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز شیڈول کے مطابق ہو رہی ہے۔ ثابت ہوگیا پاکستان اور سری لنکن بورڈز میں کتنے گہرے تعلقات ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات ہرگز نہیں بھولنی  چاہیے کہ دس برس قبل سری لنکن ٹیم یہاں دہشت گردی کا نشانہ بنی اور وہی ٹیم پاکستانی کرکٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک بار پھر پاکستان آئی ہے جس پر میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں۔

پاک بھارت سیریز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کے لیے بھارت کے پیچھے نہیں بھاگیں گے، اگر انہوں نے سیریز کھیلنی ہے تو آئیں ہم سے بات کریں۔ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، بھارت کا آنا یا نہ آنا، کھیلنا یا نہ کھیلنا ان کے ہاتھ میں ہے، ہم نے کبھی انکار نہیں کیا، ‏پیسہ دے کر پاکستان بلا کر کھلانا ’شارٹ ٹرم‘پالیسی ہے، جو پاکستان آکر کھیلنا چاہتا ہے اسے خوش آمدید کہیں گے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیمز میں شائقین بھرپور شرکت کر کے مہمان نوازی کا ثبوت دیں۔ پاکستانی مداحوں میں کرکٹ کا جنون ہے، اور انہیں دو ہفتوں میں بہترین مقابلے کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

احسان مانی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہی سری لنکا کو سپورٹ کیا ہے۔ کولمبو میں حادثے کے صرف دس دن کے بعد ہم نے اپنے انڈر19کرکٹ ٹیم  سری لنکا بھیجی،،نیوزی لینڈ میں بہت بڑا دہشت گردی کا واقعہ ہوا،  دنیا کا کوئی بھی ملک دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہے ۔

احسان مانی نے کہا کہ ملک میں  امن و امان کا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے، کرکٹ کی واپسی میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کا اہم کردار ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی میں پی ایس ایل کا بڑا کردار ہے۔

Related Posts