اسلام آباد: انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جاں بحق طالب علم کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جاں بحق طالب علم کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی
اسلام آباد: انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جاں بحق طالب علم کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں گزشتہ روز کے تصادم میں جاں بحق ہونے والے طالبِ علم کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی نمازِ جنازہ میں جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق، سینئر مرکزی رہنما لیاقت بلوچ اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلامک یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی ایکسپو تقریب  پر طلبہ تنظیم نے مبینہ طور پر حملہ کیا جس میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنما  لیاقت بلوچ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تنظیموں میں تصادم، طالبعلم جاں بحق

تنظمیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے طفیل رحمان نامی طالبعلم جاں بحق ہوگیا جبکہ 29  اسٹوڈنٹس شدید زخمی ہوئے ، زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

طفیل رحمان کی نماز جنازہ سے قبل امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گلگت کے لوگوں کو لاش کا تحفہ بھیجا جا رہا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے بجلی بند کی جبکہ اسلحہ ان کے سامنے تقسیم ہوا۔

امیر جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق نے واقعے کو منظم سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی نے دو مسلح تنظیموں کے درمیان تصادم کی بات کی، لیکن یہ جھوٹ ہے۔طفیل رحمان نامی شہید ہونے والا طالب علم ہمارا کارکن تھا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے وزیر اعظم عمران خان کے نواز شریف کی صحت پر تبصرے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خود عمران خان کی ذہنی صحت پر سوالات اٹھتے ہیں۔

منصورہ میں 24 نومبر کو خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت پر خدشات کا اظہار کیا اور حکومت نے خود سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی۔

  مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا نواز شریف کی صحت پر تبصرہ مناسب نہیں۔ سراج الحق

Related Posts