اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 نئے ججز کا تقرر، خاتون جج لبنیٰ سلیم نے بھی حلف اٹھا لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 نئے ججز کا تقرر، خاتون جج لبنیٰ سلیم نے بھی حلف اٹھا لیا
اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 نئے ججز کا تقرر، خاتون جج لبنیٰ سلیم نے بھی حلف اٹھا لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ میں 3 نئے ججز کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے جن میں خاتون جج لبنیٰ سلیم بھی شامل ہیں جبکہ تینوں نئے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی جہاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے نئے ججز سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے ججز میں خاتون جج لبنیٰ سلیم کے علاوہ غلام اعظم قمبرانی اور فیاض احمد جندران شامل ہیں جبکہ تینوں ججز نے اپنے اپنے حلف میں آئینِ پاکستان کی مکمل پاسداری کا عہد کیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں منعقدہ تقریبِ حلف برداری میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے دیگر معزز جج صاحبان، ماہرینِ قانون اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ملک کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے خواتین کا آگے بڑھنا ناگزیر ہے ،خواتین کی ترقی کے حوالے سے سیمینارز اور کانفرنسزکا انعقاد خوش آئند ہے لیکن 10کروڑ سے زائد آبادی خاص توجہ چاہتی ہے۔ہماری عدلیہ کا ایک پہلو یہ ہے کہ یہاں کافی خواتین ججز موجود ہیں۔

تیسری ویمن ججز کانفرنس سے29 نومبر کو خطاب کرتے ہوئے جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ نصابی اقدامات کے ساتھ ساتھ خواتین کو معاشرے میں آگے لانے کیلئے عملی اقدامات کی بھی ضرورت ہے،ملک کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے خواتین کا آگے بڑھنا ناگزیر ہے ،10کروڑ سے زائد آبادی خاص توجہ چاہتی ہے۔خواتین ججز کا ویمن ڈویلپمنٹ میں اہم کردار ہے،خواتین کا آگے بڑھنا ملک کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے بھی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: سماجی و معاشی ترقی کیلئے خواتین کا آگے بڑھنا ناگزیر ہے۔ جسٹس گلزار احمد

Related Posts