سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاؤن کی درخواست پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SC bahria town
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاؤن کی درخواست پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری کر دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاؤن پراجیکٹس عمل در آمد کیس میں بحریہ ٹاؤن کی درخواست پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ۔

جسٹس فیصل عرب کی سربراہی مین تین رکنی بنچ نے بحریہ ٹاون کراچی عملدرآمدد کیس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت عدالت نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ۔

قبل ازیں وکیل بحریہ ٹاؤن نے کہاکہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فروخت کی گئی زمین کی دوبارہ حد بندی کی جائے۔ وکیل بحریہ ٹاؤن نے کہاکہ ایم ڈی اے نے 16 ہزار ایکڑ میں سے 12 ہزار ایکڑ پر قبضہ دیا۔وکیل بحریہ ٹاؤن نے کہاکہ ایم ڈی اے کہتی ہے کہ بحریہ ٹاؤن 4 ہزار ایکڑ زمین واپس سرنڈر کر دے۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ سندھ حکومت کو زمین چاہیئے تو قانون کے مطابق ایکوائر کر لے۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ بحریہ ٹاؤن سے وصول ہونے والے پیسے خزانے میں جمع ہونے چاہیے۔

جسٹس فیصل عرب نے کہاکہ وفاقی حکومت نے یہ درخواست کس مقصد کیلئے دائر کی تھی۔ اٹارنی جنرل نے بتایاکہ یہ بڑی ارجنٹ درخواست ہے، اس کو فوری سنا جائے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ اس درخواست پر سماعت کی اتنی جلدی کیا ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہاکہ جلدی بحریہ ٹاؤن سے ملنے والا پیسہ ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ ابھی تو پیسوں کی ساری اقساط بھی نہیں آئیں،پنڈ ہلے وسیا ہی نہیں والی صورتحال بن گئی ہے۔ ایم ڈی اے حکام نے کہاکہ بحریہ ٹاؤن سے ملنے والا پیسہ ہمیں ملنا چاہیے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ۔

Related Posts