وفاق کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کا ساتھ دے، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal bhutto
Bilawal bhutto

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل میں سندھ حکومت کی مدد کرے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے ،حکومت کی اصل ذمہ داری اپنے لوگوں کی صحت اور زندگی کی حفاظت کرنا ہے ،لوگ کوروناکی وجہ سے بیمار اور ہلاک ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور لوگوں کی صحت کی حفاظت کے لئے سخت فیصلے کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا مریض جاں بحق، حکومت کی تصدیق

انہوں نے مزید کہا ، “میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ حکومت سندھ کے ساتھ تعاون کریں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اگر آپ لاک ڈاؤن کے دوران بیمار ہوجاتے ہیں تو سندھ حکومت سے رابطہ کریں تاکہ آپ ٹیسٹ کرواسکیں اور اگر لاک ڈاؤن کے دوران آپ کو راشن کی ضرورت ہوتو بھی حکومت آپ کی مدد کریگی۔

Related Posts