مجاہد انور خان کا دور ختم، نئے ائیر چیف کی تقرری کیلئے سمری وزیر اعظم کو ارسال

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Summary forwarded to PM for appointment of new air chief

اسلام آباد :ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی مدت مکمل ہوگئی، وزارت دفاع نے نئے ائیر چیف کی تقرری کے لئے چار ناموں پر مشتمل سمری وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کردی۔

چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان 18 مارچ کو نئے چیف کو یہ چارج سونپیں گے، سمری میں چار سینئر سب سے زیادہ افسروں کے ناموں کی سفارش کی گئی ہے۔

ایئر مارشل نعمان علی ، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر ، ایئر مارشل جواد سعید اور ایئر مارشل حسیب پراچہ کے نام ایئرچیف مارشل کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں اہم تبدیلیاں متوقع، وزیرِ اعظم نے عثمان بزدار کو آج پھر اسلام آباد طلب کر لیا

گزشتہ روز چیف آف ایئر اسٹاف ایئرمارشل مجاھد انور خان نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا،ایئر مارشل مجاھد انور خان نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے بھی ملاقات کی۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سربراہ پاک فضائیہ کو وزارت میں جاری منصوبوں کے بارے آگاہ کیا۔

ائیر چیف نے فواد چوہدری کی سربراہی میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کارکردگی کو سراہا۔ملاقات میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پاک فضائیہ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Posts