تاریخ گواہ ہے، بدعنوانی اور ناانصافی نے بہت سی ریاستوں کو تباہ کردیا۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تاریخ گواہ ہے، بدعنوانی اور ناانصافی نے بہت سی ریاستوں کو تباہ کردیا۔وزیرِ اعظم
تاریخ گواہ ہے، بدعنوانی اور ناانصافی نے بہت سی ریاستوں کو تباہ کردیا۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی اور ناانصافی کے باعث بہت سی ریاستیں تباہ ہوئیں جن کی گواہی تاریخ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے بہت سی قوموں کو اس لیے تباہ کردیا گیا کیونکہ وہ طاقتور کیلئے ایک اور کمزور کیلئے دوسرا قانون نافذ کرتے تھے۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ انسانی تاریخ گواہ ہے کہ اخلاق کی پستی اور بدعنوانی نے بے شمار ریاستوں کو تباہ و برباد کردیا کیونکہ اخلاقی اختیار کے بغیر ریاستیں عوام کو انصاف مہیا کرنے کے قابل نہیں رہتیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ انصاف اور قانون کی بالادستی کے بغیر ریاستیں بکھر کر تباہ و برباد ہوجاتی ہیں کیونکہ اگر ریاست ایک بار اخلاقی اختیار کھو دے تو طاقتور مجرموں سے سمجھوتوں یعنی این آر او کا راستہ کھل جاتا ہے۔

انہوں نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ، ضمیر فروشی اور دیگر مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ سینیٹ انتخابات سے پتہ چلتا ہے کہ ہم اپنی اخلاقی سمت کھو رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے نامور شخصیات کے اقوال بھی شیئر کیے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مجاہد انور خان کا دور ختم، نئے ائیر چیف کی تقرری کیلئے سمری وزیر اعظم کو ارسال

Related Posts