طلبہ کو امتحان دئیے بغیر اگلی کلاس میں پروموٹ کرنیکا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ٹرتھ انٹرنیشنل)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے طلبہ و طالبات کو امتحان دئیے بغیر اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ نئے تعلیمی سال 25-2024 میں تبدیلیاں کرتے ہوئے نیا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے نرسری سے تیسری جماعت تک کے طلبہ و طالبات کو بغیر امتحان دئیے پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چوتھی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کا امتحان 15سے 27اپریل تک لیا جائے گا۔

اسکولز اور کالجز کا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔ گزشتہ ماہ بھی سندھ حکومت نے تعلیمی سال کو اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے بتایا کہ آئندہ تعلیمی سال یکم اپریل کی جگہ یکم اگست سے شروع ہونا ہے۔

بعد ازاں محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ تاحال سندھ میں درسی کتب کی چھپائی شروع نہیں ہوسکی جس کے پیشِ نظر سندھ میں نئے تعلیمی سال کے اپریل سے آغاز کی کوئی صورت نہیں۔

خیال رہے کہ جنوری کے دوران فیس بک پر شیئر کی گئی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کی ایک پوسٹ کے مطابق پبلشرز اور محکمہ تعلیم میں تنازعے کے باعث کتابوں کی چھپائی شروع نہیں ہوسکی۔ چھپائی سے ترسیل تک کم از کم 4ماہ درکار ہوتے ہیں۔

انٹر بورڈ کا کہنا تھاکہ درسی کتب کی چھپائی شروع نہ ہونے کے باعث محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، گزشتہ برس 2023 میں بھی درسی کتب وقت پر نہ چھپنے کے باعث طلبہ و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

Related Posts