اسٹاک مارکیٹ میں 241 پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 241 پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ میں 241 پوائنٹس کی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100انڈیکس میں 241 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 51 ہزار کی سطح سے نیچے بند ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 50 ہزار 943 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ مارکیٹ میں 10 ارب روپے مالیت کے 34 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئی، آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

صرافہ بازار صارفین سے سونے کی قیمت پر 20ڈالر اضافی وصول کررہا ہے، اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 42 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 81 ہزار 156 روپے کا ہوگیا ہے۔

Related Posts