اپوزیشن کے جلسے کیخلاف ریاستی طاقت استعمال نہیں کی جائےگی، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

asad umar

اسلام آباد :وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں نے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچایا ہے،ریاستی مشینری اپوزیشن کے جلسے کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

اسد عمر نے کہا کہ انتظامیہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی ،این سی او سی کے اجلاس میں کورونا سے عوام کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا جائیگا۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت اپوزیشن کے جلسوں کا انعقاد در حقیقت پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی بنیادوں پر فائدہ پہنچا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:عوام نے احتیاط سے کام نہ لیا تو پابندیاں بڑھانا پڑیں گی،اسد عمر

اسد عمر نے کہا کہ حکومت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ معاملات پر تبادلہ خیال کرنا چاہتی ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین قومی مصالحتی آرڈیننس اور بدعنوانی کے معاملات کے سوا کسی بھی معاملے میں دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں لیکن ریاستی طاقت اپوزیشن کے جلسے کیخلاف استعمال نہیں کی جائےگی۔

Related Posts