اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کرلیے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے، پی ٹی آئی کے اب تک 124 ارکان کے استعفے منظور کرلئے گئے۔

پی ٹی آئی کے جن ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کئے گئے ان میں ریاض فتیانہ ، سردار طارق حسین ، محمد یعقوب شیخ ، مرتضی اقبال ،سردار محمد خان لغاری، حاجی امتیاز چوہدری، لال چند اور جواد حسین شامل ہیں۔

نوشین حامد، منزہ حسن، صائمہ ندیم، تاشفین صفدر، صوبیہ کمال خان، ظل ہما، رخسانہ نوید کا استعفیٰ بھی منظور، غزالہ سیفی اورطارق صادق بھی لسٹ میں شامل ہیں، سپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ 8 روزکے اندر113 استعفی منظور کئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئی اب کراچی کا حق نہیں مار سکے گا، اپنے اختیار سے زیادہ کام کرینگے، حافظ نعیم الرحمان

یاد رہے کہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے گزشتہ روز استعفے واپس لینے کیلئے الیکشن کمیشن کو ای میلز کی تھیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے چار مرحلوں میں منظور کئے گئے، پہلے میں 11، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں 35، 35اور پھر 43 استعفے منظور کئے گئے ہیں۔

Related Posts