کراچی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم امیرخان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے 400 سے زائد موبائل فون اور10لاکھ روپے سے زائد نقدی چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم نے مئی 2022 میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن میں طاہر نامی شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ سائٹ اے میں درج ہے۔ جبکہ ملزم نے دسمبر 2022 کو اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر عثمان نامی شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کیا جو دوران علاج جاں بحق ہوگیا تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ مومن آباد میں درج ہے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزم کو باآسانی پہچانا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غیر قانونی طور پر بھارت جانیوالی 19 سالہ پاکستانی لڑکی گرفتار

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Related Posts