پی ایف ایف کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 کا آغاز آج سے ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 کا آغاز (آج) منگل سے 7 مختلف شہروں میں ہوگا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق ایونٹ میں 27 اداروں کی ٹیمیں شریک ہوں گی جبکہ ابتدائی مرحلے کے میچز 24 جنوری سے 12 فروری تک راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، کراچی، لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں کھیلے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں ہر ٹیم 6 گروپ میچزکھیلے گی، تمام ٹیموں کو 3 ہوم اور 3 اوے میچز کھیلنے کا موقع ملے گا، ہر گروپ سے سرفہرست 2 ٹیمیں راؤنڈ 16 کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی سی سی مینز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، 2 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

نیشنل چیلنج کپ کا افتتاحی میچ پاکستان نیوی اور پولیس کے درمیان کے پی ٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Related Posts