کشمیر کے ساتھ پوری قوم کا اظہارِ یکجہتی دُنیا کے لیے ایک ٹھوس پیغام ہے۔آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر کے ساتھ پوری قوم کا اظہارِ یکجہتی دُنیا کے لیے ایک ٹھوس پیغام ہے۔آرمی چیف
کشمیر کے ساتھ پوری قوم کا اظہارِ یکجہتی دُنیا کے لیے ایک ٹھوس پیغام ہے۔آرمی چیف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گوجرانوالہ:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ پوری قوم کا “کشمیر آور” کے دوران اظہارِ یکجہتی دُنیا کے لیے ایک ٹھوس پیغام ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے پیغام کے مطابق گزشتہ روز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ نے گوجرانوالہ میں قائم آرمی کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور اس دوران گوجرانوالہ کور کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ لی۔

یہ بھی پڑھیں: سارا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے، ہر فورم پر کشمیر کی جنگ لڑیں گے۔وزیر اعظم

اس موقعے پر آرمی چیف نے جمعے کے روز “کشمیرآور” کے دوران پوری قوم کی طرف سے کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کو ٹھوس پیغام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روزمظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے کراچی سے لے کر خیبر تک  پوری قوم سڑکوں پر نکل آئی اور پاکستان کے ہر صوبے، شہر اور گلی میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے دن 12 بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک اہل وطن نے کشمیر آور منایا اور مظلوم کشمیری بھائیوں کے حق میں احتجاج کیا۔کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

مزید پڑھیں: مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی: پوری قوم سڑکوں پر نکل آئی، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے

Related Posts