کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی طلبہ پر تشدد، وزیراعظم کا اظہارِ تشویش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بشکیک میں پاکستانی سفارت خانے کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز  شریف نے کہا کہ “بشکیک میں پاکستانی سفیر کو پاکستانی طلباء کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کر دی ہے”۔پاکستانی  سفارت خانے کی جانب سے ایمرجنسی نمبر فراہم کردئیے گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کرغزشتان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ بشکیک میں پاکستانی سفیر حسن علی سے رابطہ کرکے وزیراعظم نے کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد اور معاونت فراہم کرنے اور خود ہاسٹلز کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔

پاکستانی سفیر حسن علی نے وزیراعظم شہباز شریف کو آگہی دیتے ہوئے کہا کہ کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بشکیک کے مقامی اور غیر ملکی طلبہ میں جھگڑا اور ہنگامہ آرائی کے دوران پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے تھے۔

بعض طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کیے جن کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔ ہنگامہ آرائی کے دوران توڑ پھوڑ اور پاکستانی طالبات کو ہراساں کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، طالبات محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئیں۔

Related Posts