مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی: پوری قوم سڑکوں پر نکل آئی، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی: پوری قوم سڑکوں پر نکل آئی، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے
کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی: پوری قوم سڑکوں پر نکل آئی، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے کراچی سے لے کر خیبر تک  پوری قوم سڑکوں پر نکل آئی اور پاکستان کے ہر صوبے، شہر اور گلی میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے دن 12 بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک اہل وطن نے کشمیر آور منایا اور مظلوم کشمیری بھائیوں کے حق میں احتجاج کیا۔کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت آزاد کشمیر میں کیمپس لگا کر جموں و کشمیر میں جہاد شروع کرے۔ سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد کی شاہراہِ دستور پر ہونے والی مرکزی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان ارکانِ پارلیمنٹ کے ہمراہ شریک ہوئے اور پارلیمنٹ لان میں طلباء اورنوجوانوں سے خطاب کیا۔چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین کشمیر کمیٹی اور اراکین پارلیمنٹ نے بھی کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ قومی ترانے کے ساتھ ساتھ کشمیر کا ترانہ بھی پڑھا گیا جبکہ شہر میں سرکاری و نجی دفاتر کے ملازمین نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔ 

وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عوام اپنی مصروفیات چھوڑ کر باہر نکلے۔عوام کی بڑی تعداد نے یکجہتی کشمیر آور کے دوران مظاہروں اور ریلیوں میں شرکت کی۔ کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے ساتھ ساتھ فیصل آباد، ملتان، حیدر آباد، جہلم، اٹک، روہڑی اور سکھر میں بھی ریلیاں  نکالی گئیں اور کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کیا۔ 

حکومتی اعلان کے مطابق پورے ملک میں بارہ بجتے ہی سائرن بجائے گئے اور ٹریفک سگنلز تمام بڑی شاہراہوں پر سرخ ہو گئے اور ٹریفک کو روک دیا گیا۔ اسکولوں سے طلباء اور اساتذہ بھی نکلے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقعے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے جلائے گئے اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کیے گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پاک بھارت جنگ شروع ہو گئی ہے۔جس ہتھیار سے دُشمن وار کرے گا، اُسی سے جواب بھی دیا جائے گا۔ آج پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے لیے اپنے گھروں سے نکل کر اظہارِ یکجہتی کرے گی۔

مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے خصوصی کشمیر آور منانے کے موقعے پر شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان نے سیاسی اور سفارتی محاذ کے ساتھ ساتھ میڈیا کے محاذ پر بھی دشمن کو ٹف ٹائم دینا شروع کردیا ہے۔ بھارت سے جنگ شروع ہو چکی، ہر ہتھیار سے بھرپور جواب دینا جانتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت جنگ شروع ہوچکی، دشمن کو بھرپور جواب دیں گے۔ شیخ رشید

Related Posts