پاکستان میں سال کا آخری سورج گرہن آج ہوگا، مختلف شہروں کے اوقات سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا،ماہر فلکیات
رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا،ماہر فلکیات

اسلام آباد: رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج دیکھا جاسکے گا۔ مختلف شہروں میں جزوی گرہن کے اوقات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق یورپ اور ایشیا کے مغربی حصے، شمالی افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں سورج کو دوپہر 1 بج کر 58 منٹ پر گرہن لگے گا اور اختتام 6 بج کر 2 منٹ پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

اِنسٹاگرام کا صارفین کی آن لائن سیکیورٹی مزید مضبوط کرنے کا اعلان

پاکستان میں سورج کو گرہن جزوی طور پر لگے گا، کراچی میں جزوی سورج گرہن کا آغاز دوپہر3 بج کر57 منٹ پر ہوگا۔کراچی میں 5 بج کر1 منٹ پر جزوی سورج گرہن عروج پر ہوگا، جزوی سورج گرہن کا اختتام 5 بج کر 56 منٹ پر ہوگا۔

کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی جزوی سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔ اسلام آباد میں گرہن کا آغاز 3 بج کر 43 منٹ جبکہ اختتام 5 بج کر 22 منٹ پر ہوگا۔ لاہور میں آغاز 3 بج کر 49 منٹ اور اختتام 5 بج کر 20 منٹ پر ہوگا۔

پشاور میں جزوی سورج گرہن کا آغاز 3 بج کر 41 منٹ جبکہ اختتام 5 بج کر 28 منٹ پر ہوگا۔ کراچی میں 3 بج کر 57 منٹ پر شروع ہونے والا جزوی سورج گرہن 5 بج کر 56 منٹ تک اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق جزوی سورج گرہن کا دورانیہ 2 گھنٹے ہے، جزوی سورج گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا اور شمال مشرقی افریقہ کے حصوں میں دیکھا جائے گا۔ اگلے سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 20 اپریل 2023 کو ہوگا، آنے والے سال کا مکمل سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

Related Posts