جرمنی میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن میں 10 جنوری تک توسیع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Germany extends virus curbs to January 10

برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عائد لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں 10 جنوری تک توسیع کردی ہے۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کاکہنا ہے کہ جرمنی اپنی ثقافتی اور کھیلوں کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ریستوران اور بارز 10 جنوری تک بند رکھے گا، ان کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں کورونا کی صورتحال برقرار رہی تو 4 جنوری کو پابندی کے حوالے سے دوبارہ جائزہ لینگے تاہم جاری لاک ڈاؤن کو 10 جنوری تک بڑھایا جارہا ہے۔

ایک ہفتہ قبل ہونے والی ایک میٹنگ کے دوران جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور ریاستی وزیر اعظم نے نومبر میں شروع ہونے والے شٹ ڈاؤن کو بڑھانے پر اتفاق کیا تھا جب تک کہ انفیکشن کی نئی تعداد میں کمی واقع نہ ہو لیکن اس کی حتمی تاریخ متعین نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ 48 لاکھ افراد متاثر، 14 لاکھ 99ہزار ہلاک

یورپ میں بائیو ٹیک فائزر کورونا ویکسین کے استعمال کے لئے درخواستوں کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ویکسین سے مجموعی طور پر 70 ملین خوراک اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں فراہم کی جاسکتی ہے لیکن جرمنی کی 80 ملین  آبادی کے لئے یہ کافی نہیں ہوگی۔

Related Posts