پاکستانی نژاد امریکی مصنف اورفلمساز نے امریکا کا گلوبل ایوارڈ حاصل کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی نژاد امریکی مصنف اورفلمساز ممتاز حسین نے ممتاز فنکاروں کو دیا جانے والا امریکی ایوارڈ حاصل کرلیا۔ ممتاز حسین کو فلم، فن اور ادب کے شعبوں میں شاندار کارکردگی پر امریکا کے ’’لائنز کلب ‘‘اور’’ جیمز جے ڈوڈلی لوس فائونڈیشن ‘‘کی طرف سے گلوبل لیڈر شپ 2023 ایوارڈ دیا گیا۔

ممتاز حسین نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے فارغ التحصیل ہیں۔ ان کی اردو تصانیف میں’’ گول عینک کے پیچھے‘‘ اور ’’لفظوں میں تصویریں‘‘ خاص طور سے قابل ذ کر ہیں۔

پولیو کا شکار پاکستانی باڈی بلڈر نے مسٹراولمپیا مقابلے میں ’’گولڈمیڈل‘‘ جیت لیا

ان کی فلم ’’سول آف سویلائزیش ‘‘کی سکریننگ نیویارک کے میوزیم آف آرٹ ، کوینز میوزیم آف آرٹ، سٹونی بروک یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف وسکونسن ۔میڈیسن اور یونیورسٹی آف کنکٹی کٹ میں کی گئی جبکہ ان کی پہلی فیچر فلم ’’آرٹ از ایکول ٹو لوملٹی پلائیڈ بائی ٹو‘‘کو بھی بین الاقوامی سطح پرپذیرائی مل چکی ہے۔

Related Posts