کورونا کے حوالے سے قائم حکومتی فنڈ کیلئے سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh’s govt employees’ salaries deducted to combat COVID-19

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے  کیلئے قائم فنڈز کے لئے اپنے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کردی ہے۔

سندھ میں وزیر اعلیٰ، وزراء، مشیران ، معاونین ، اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 1 ارب 78 کروڑ روپے کی کٹوتی ہوئی ہے جس سے سندھ میں کورونا وائرس کے ابھرتے ہوئے معاملات کا علاج کیا جا ئیگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے باعث جزوی طور پر لاک ڈاؤن کے دوران سندھ بھر میں 20 لاکھ ضرورت مند لوگوں کو راشن بیگ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے سندھ حکومت نے 3ارب کا فنڈ قائم کردیا، ناصرحسین شاہ

راشن بیگ رکھنے کے لئے ایک گودام قائم کیا جائے گا جہاں سے پورے سندھ میں بیگزکی فراہمی ہو گی۔ کمیٹی کے اتفاق رائے سے اشیائے خوردونوش کے معیار اور ان کی مقدار کو یقینی بنایا جائے گا۔

Related Posts